Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / کل ہند مجلس تعمیرملت کے تقریری، تحریری،

کل ہند مجلس تعمیرملت کے تقریری، تحریری،

مضمون نویسی اور سیرت کوئز مقابلے
حیدرآباد ۔ 15 اکٹوبر (پریس نوٹ) کل ہند مجلس تعمیر ملت کی جانب سے پچھلے 66 سال سے یوم رحمتہ اللعلمین ؐ و یوم صحابہ ؓ کا عظیم الشان پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ ان دو پروگراموں کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات مرد و خواتین کیلئے علحدہ علحدہ پیمانے پر تقریری، تحریری، مضمون نویسی، سیرت طیبہ کوئز اور قرأت کلام پاک کے مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں۔ ان مقابلہ جات میں ہزاروں طلباء و طالبات، مرد و خواتین حصہ لیکر اپنی منفی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے ہیں اور اپنی تعلیمات اسلامی اور تاریخ اسلام سے واقفیت حاصل کرتے ہیں۔ 67 سالہ یوم رحمتہ اللعلمین ؐ و یوم صحابہ ؓ کی ضمن میں مقابلوں کا آغاز ماہ اکٹوبر سے ہوگا۔ 16 اکٹوبر کو 10 بجے دن طلباء و خواتین کیلئے قرأت کلام پاک کا مقابلہ ہوگا اور 23 اکٹوبر کو طلباء و مرد و اصحاب کیلئے قرأت کلام پاک کا مقابلہ منعقد ہوگا۔ ان مقابلوں کا آغاز 10 بجے دن ہوگا۔ یہ مقابلہ سعادت فنکشن ہال چارمینار کوٹلہ عالیجاہ روڈ روبرو سردار محل منعقد ہوں گے۔ ان مقابلوں کے معتمد جناب قاری عظیم الدین شریک معتمد، حافظ و قاری حسین محمد نقشبندی نائب معتمد، حافظ و قاری محمد دانش علی ذاکر نقشبندی کو نامزد کیا گیا ہے۔ دیگر تفصیلات کیلئے ان فون نمبرس 24755230 ، 7702823105، 9989274880 بہ اوقات دفتر 11 بجے تا 5 بجے شام ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT