Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / کل ہند مرکزی میلاد کمیٹی کا مشاورتی اجلاس

کل ہند مرکزی میلاد کمیٹی کا مشاورتی اجلاس

مرکزی جلسہ شب برات کے انتظامات کو قطعیت
حیدرآباد ۔ 6۔ مئی : ( راست ) : کل ہند مرکزی میلاد کمیٹی کا مشاورتی اجلاس 11 مئی کو میلاد میدان روبرو خلوت پیالیس مرکزی جلسہ شب برات کے انعقاد کے انتظامات کے سلسلہ میں کل شام شالیمار فرنیچر نامپلی میں صدر کمیٹی الحاج خواجہ معین الدین اقبال قادری ملتانی کی زیر نگرانی منعقد ہوا ۔ کمیٹی نے متفقہ طور پر انتظامات کو قطعیت دیتے ہوئے طئے کیا کہ اس اجلاس میں مقامی علمائے دین کے علاوہ شمال و جنوب ہند کے علماء کو بھی مدعو کیا جائے ۔ جناب محمد مجید میاں کو ذمہ داری دی گئی ۔ پروگرام کے مشاہدہ کے لیے بھی جگہ جگہ کلوز ٹی وی اسکرین نصب کیے جائیں گے ۔ ٹھنڈا پانی کے کاونٹرس رہیں گے ۔ جلسہ گاہ والینٹرس تعینات رہیں گے ۔ اس سلسلہ میں مختلف ذیلی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جس کا انچارج جناب شیخ عبید العمودی کو بنایا گیا ۔ ڈاکٹر محمد عبدالنعیم ذکی سیٹھ ( معتمد کمیٹی ) نے قبل از وقت تمام تیاریاں مکمل کرلینے کی ارکان کمیٹی کو ہدایت دی ۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں قابل ذکر جناب خواجہ معین الدین اقبال ملتانی ، ڈاکٹر محمد عبدالنعیم ذکی سیٹھ ، جناب سید محمد شجاعت حسین قادری ، جناب حاجی محمد رؤف میمن ، جناب محمد آدم اشرفی ایڈوکیٹ ، جناب خضر محمد خاں ایڈوکیٹ ، جناب محمد شریف اشرفی ، جناب خضر محمد خاں ، جناب محمد طاہر تاجر چرم و دیگر حضرات موجود تھے ۔ آخر میں دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT