Wednesday , September 27 2017
Home / ہندوستان / کمار وشواس کا کجریوال کے طریقہ کار پر طنز

کمار وشواس کا کجریوال کے طریقہ کار پر طنز

نئی دہلی 15اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے پانچ بڑے قائدین میں شامل شاعر کمار وشواس دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال کے طریقہ کار پر ناراض نظر آ رہے ہیں اور اشاروں، اشاروں میں ہی انہیں آگاہ کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ وشواس کا سوشل میڈیا پر ایک طویل ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کجریوال کے طریقہ کار کے سلسلے میں طنز کیا ہے۔ اس سے پہلے پنجاب اسمبلی انتخابات میں پارٹی میں ٹکٹوں کی تقسیم اور دہلی کے تینوں کارپوریشنوں میں امیدواروں کے انتخاب کے تعلق سے بھی کمار وشواس نے بالواسطہ اپنی ناراضگی ظاہر کی تھی۔ وہ پنجاب اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی تشہیر کرنے نہیں گئے تھے ۔ دہلی کی راجوری گارڈن سیٹ پرضمنی انتخاب کے بعد وشواس نے جس طرح سے ٹویٹ اور ویڈیو جاری کرکے اپنا احتجاج درج کرایا ہے اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ عام آدمی پارٹی میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT