Thursday , August 24 2017
Home / پاکستان / کمبخت عشق … 70سالہ سعودی شہری دل ہار بیٹھا

کمبخت عشق … 70سالہ سعودی شہری دل ہار بیٹھا

لاہور ، 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شاعروں نے عشق کو اپنے اپنے اندازاور مزاج سے بیان کیا ہے ،کسی نے اسے آگ کا سمندر تو کسی نے زمین پر جنت قرار دیا، عشق میں عمر کی قید تو نہیں۔ ایسا ہی کچھ ایک سعودی شہری کے ساتھ ہوا جو اپنے بیٹے کی منگنی توڑنے کیلئے گیا لیکن بیٹے کی منگیتر کی بہن کو دیکھ کر اپنے سمیت دونوں کی بات پکی کر ایا۔ سعودی اخبار اوکاز میں شائع خبر کے مطابق 70 سالہ سعودی شہری اپنے بیٹے کی منگنی توڑنے کیلئے گیا جہاں اس کے بیٹے کی منگیتر کی چھوٹی بہن نے سعودی شہری کو کافی پیش کی اور دونوں کی آنکھیں چار ہوگئیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سعودی شہری نے اپنے بیٹے کے سسر سے چھوٹی بیٹی کیلئے اپنا رشتہ مانگ لیا۔ 70 سالہ سعودی شہری کے بیٹے کے سسر نے فوری ہاں کرتے ہوئے دونوں بیٹیوں کا رشتہ دے دیا۔ خبر میں بتایا گیا کہ باپ اور بیٹے کی شادی ایک ہی تاریخ کو ہونے کا امکان ہے ۔ اخبار کی جانب سے سعودی شہری کا نام اور تصاویر شائع نہیں کی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT