Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / کمبلے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے دوبارہ صدرنشین مقرر

کمبلے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے دوبارہ صدرنشین مقرر

دوبئی ۔ /13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انیل کمبلے کو دوسری تین سالہ میعاد کے لئے آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا چیرمین مقرر کیا گیا ہے ۔ ان کی ٹیم کے ایک ساتھ اور سرکردہ بیٹسمین راہول ڈراویڈ کو اس کلیدی پیانل کا رکن مقرر کیا گیا ۔ ہندوستان کے لئے سب سے زیادہ وکٹس لینے والے بولر کمبلے کو 2012 ء میں پہلی مرتبہ اس کمیٹی کا چیرمین مقرر کیا گیا تھا اور دوسری میعاد کیلئے وہ 2018 ء تک اس عہدہ پر برقرار رہیں گے ۔ سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جیا وردھنے اور سابق ہندوستانی کپتان راہول ڈراویڈ بھی ارکان کی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں ۔ یہ دونوں کھلاڑی 1996 ء اور 2015 ء تک1,161 بین الاقوامی میچیس کھیل چکے ہیں ۔ وہ /31 مئی اور یکم / جون کو لارڈس میں ہونے والے اس کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT