Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / کمبلے انڈیا کوچ کی حیثیت سے مستعفی

کمبلے انڈیا کوچ کی حیثیت سے مستعفی

نئی دہلی ، 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا کرکٹ کوچ انیل کمبلے آج اپنے عہدہ سے ہٹ گئے۔ ان کے اور کیپٹن ویراٹ کوہلی کے درمیان عدم اتفاق رائے کی باتیں زور پر تھیں، جو آخرکار نہایت کامیاب میعاد کے تلخ اختتام پر ختم ہوئیں۔ خود کمبلے نے سبکدوشی کے بعد اعتراف کیا کہ کیپٹن کوہلی کے ساتھ اختلاف رائے اور جھگڑا ان کے فیصلہ کی وجہ ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کئی بار کوششوں کے باوجود یہ جوڑی قابل برقرار نہیں رہی تھی۔ لجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر نے کمبلے کی سبکدوشی کو انڈیا کرکٹ کیلئے بہت خراب دن قرار دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT