Tuesday , July 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / کمبلے نے کوچنگ کے لئے دوبارہ درخواست دی

کمبلے نے کوچنگ کے لئے دوبارہ درخواست دی

ممبئی۔7 جون (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے موجودہ کوچ انیل کمبلے نے بھی درخواست دے دی جبکہ بی سی سی آئی نے کہا ہے  کہ موجودہ کوچ کو درخواست کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ براہ راست فائنل پول میں شامل ہوں گے۔ نئے کوچ کیلئے چھ نام شارٹ لسٹ کئے گئے ہیں جن میں وریندرسہواگ، ٹام موڈی، رچرڈ پائی بس ، لال چند راجپوت اور ڈوڈا گنیش شامل ہیں جبکہ آسٹریلیائی سابق  فاسٹ بولر کریگ میکڈرموٹ کی درخواست بھی منظور کی گئی ہے۔یاد رہے کہ کپتان کوہلی سے اختلافات کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد بورڈ نے کوچ کے لئے درخواستیںطلب کی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT