Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / کمبلے و دیگر نے عہدۂ کوچ کیلئے انٹرویو دیئے

کمبلے و دیگر نے عہدۂ کوچ کیلئے انٹرویو دیئے

کولکاتا ، 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق کپتان انیل کمبلے اور سابق کرکٹرز پراوین آمرے اور لالچند راجپوت نے انڈیا کے عہدۂ کوچ کیلئے اپنے متعلقہ پریزنٹیشن پیش کئے جبکہ بی سی سی آئی کی سہ رکنی کرکٹ اڈوائزری کمیٹی نے یہاں کی ایک ہوٹل میں اُن سے انٹرویو لئے۔ کمبلے ، آمرے اور راجپوت نے سورو گنگولی، وی وی ایس لکشمن اور سچن تنڈولکر (جو لندن سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ شامل ہوئے) پر مشتمل پیانل سے ملاقات کی۔ سابق بی سی سی آئی سکریٹری سنجے جگدالے جو اس انتخابی عمل کے ’کوارڈنیٹر‘ ہیں، انھوں نے تینوں کی اعانت کی۔

TOPPOPULARRECENT