Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / کمبھ میلہ کے دوران ژالہ باری اور بارش ، 7 ہلاک

کمبھ میلہ کے دوران ژالہ باری اور بارش ، 7 ہلاک

90 افراد زخمی، بجلی گرنے کے واقعات، 9 مئی کو شاہی اسنان
اُجین ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اجین کے کمبھ میلہ کے دوران ژالہ باری اور شدید بارش کے باعث 7 افراد ہلاک اور تقریباً 90 زخمی ہوئے ہیں۔ بارش کے ساتھ بجلی گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے یاتریوں کیلئے بنائے گئے عارضی خیمے اکھڑ اڑ گئے۔ اجین ڈیویژن کمشنر رویندر پستور نے بتایا کہ اس بارش میں 7 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم میلہ جاری ہے۔ 9 مئی کو دوسرا شاہی اسنان ہوگا۔ بادی النظر میں یہ اموات یاتریوں کیلئے بنائے گئے خیمے اکھڑنے اور گرنے کے باعث ہوئی ہیں۔ کمبھ میلہ کیلئے بعض مقامات پر کمانیں بھی لگائی گئی تھیں یہ بھی تیز ہواؤں میں گر گئے۔ پولیس عہدیدار بی ایس چوہان کے مطابق ایک خاتون یاتری بجلی گرنے سے ہلاک ہوئی۔ اسی دوران وزیراعظم نریندر مودی نے کمبھ میلہ میں شریک یاتریوں کی موت پر شدید دکھ کا اظہار کیا۔ مدھیہ پردیش میں جاری سنہاتھا کمبھ میلہ میں ہزاروں یاتری شریک ہیں۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر لکھا ہیکہ شدید بارش کی وجہ سے انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔ مہلوکین کے ارکان خاندان سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں خدا انہیں صبر عطا کرے۔ انہوں نے زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT