Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کمرشیل ٹیکس کی وصولی میں تلنگانہ کوملک میں دوسرا مقام

کمرشیل ٹیکس کی وصولی میں تلنگانہ کوملک میں دوسرا مقام

33,965 کروڑ کے منجملہ 32,492 کروڑ روپئے کی وصولی:تلاسانی سرینواس یادو
حیدرآباد۔18اپریل ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں مالیاتی سال 2015-2016ء کے دوران مقررہ نشانہ کے مطابق 33,965 کروڑ روپیوں کے منجملہ 32,492 کروڑ روپئے کمرشیل ٹیکسیس رقومات وصول کی گئی اور اس طرح ان ٹیکس رقومات کی وصولی کے ذریعہ ریاست تلنگانہ کو ملک بھر میں دوسرا مقام حاصل ہوا ہے جبکہ ملک بھر میں سب سے زیادہ کمرشیل ٹیکس کی وصولی کے ذریعہ ریاست بہار کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے ۔ وزیر کمرشیل ٹیکس ٹی سرینواس یادو نے آج یہاں سکریٹریٹ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا اور ریاست تلنگانہ کو ملک بھر میں دوسرا مقام دلانے اور زیادہ سے زیادہ کمرشیل ٹیکس وصول کرنے والے عہدیداروں کی زبردست ستائش کرتے ہوئے تقریباً 19ملازمین و عہدیداران محکمہ کمرشیل ٹیکس کو تہنیت بھی پیش کی ۔ وزیر کمرشیل ٹیکس نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں قائم چیک پوٹس کی کارکردگی کو فعال بنایا گیا اورعصری ٹکنالوجی سے بھرپور استفادہ کے ذریعہ اصلاحاتی اقدامات کرتے ہوئے ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ وصولی کو یقینی بنانے کے مقصد میں شاندار کامیابی حاصل کی گئی ۔ سرینواس یادو نے کہا کہ محکمہ کمرشیل ٹیکس کی کارکردگی میںبڑے پیمانے پر بہتری پیدا کرنے کیلئے کئی ایک اصلاحاتی اقدامات انجام دیئے گئے جس کے نتیجہ میں محکمہ کمرشیل ٹیکس کی اس سال کارکردگی بہت شاندار رہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ کمرشیل ٹیکس کی کارکردگی میں مزید بہتری پیدا کرتے ہوئے فعال بنانے کے مقصد سے حکومت نے محکمہ کمرشیل ٹیکس میں مخلوعہ 419 جائیدادوں کے منجملہ 110 جائیدادوں پر فوری تقررات عمل میں لانے کے اقدامات کئے اور ماباقی جائیداوں پر تقررات عمل میں لانیج کی ذمہ داری تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے تفویض کی گئی ۔ وزیر کمرشیل ٹیکس نے کہا کہ ریاست میں محکمہ کمرشیل ٹیکس کے کئی دفاتر کرایہ کی عمارتوں میں کام کررہے ہیں لہذا حکومت بہت جلد کمرشیل ٹیکس دفاتر کیلئے ذاتی و مستقل عمارتوں کو تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ سینما کے ٹکٹس بھی آن لائن کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس موقعپر محکمہ کمرشیل ٹیکس کے کئی ایک اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT