Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کمرم بھیم پراجکٹ کے پاس مشن بھگیرتا کے کاموں کا معائنہ

کمرم بھیم پراجکٹ کے پاس مشن بھگیرتا کے کاموں کا معائنہ

آصف آباد۔/4مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  چیف منسٹر کے ایڈیشنل سکریٹری شریمتی سمیتا سبھروال نے آج ضلع عادل آباد کے مشرقی علاقہ کا دورہ کیا ۔ آصف آباد کے موضع آڑا میں واقع کمرم بھیم پراجکٹ کے پاس چل رہے مشن بھگیرتا ( سربراہی آب ) کے کاموں کا تفصیلی طور پر معائنہ کیا اور متعلقہ افسران سے کام کے بارے میں پوچھ کر تفصیلات حاصل کی۔ اس کے علاوہ وہاں پر کام کررہے مزدوروں سے ان کی سہولتوں اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور اس کام کے ذمہ دار افراد سے کہا کہ وہ اس کام کی جلد تکمیل کیلئے مزدوروں کی تعداد میں اضافہ کریں۔ اس موقع پر ضلع عادل آباد کے کلکٹر جگن موہن راؤ، آئی ٹی ڈی اے پی او کرنن، آصف آبادسب کلکٹر ادھوین سنگھ اور دیگر افسران موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT