Thursday , August 17 2017
Home / خواتین کا صفحہ / کمر درد سے چھٹکارے کے چند گھریلو ٹوٹکے

کمر درد سے چھٹکارے کے چند گھریلو ٹوٹکے

کافور اور ناریل کے تیل کی مالش
کافور کو ناریل کے تیل میں ملا کر اسے 5 منٹ کے لئے گرم کریں ، ٹھنڈا ہونے پر بوتل میں رکھ لیں۔ ہفتے میں دو مرتبہ سونے سے قبل کمر پر اس کی ہلکے ہاتھ سے مالش سے کمر درد میں افاقہ ہوتا ہے۔
نیم گرم پانی اور یوکلپٹس کے تیل سے غسل
سونے سے قبل نیم گرم پانی میں یوکلپٹس کے تیل کے چند قطرے ڈال کر اس سے غسل کریں، اس سے نہ صرف کمر کے درد میں افاقہ ہوگا بلکہ جسم کے دیگر حصوں میں درد بھی نہیں رہے گا۔
دودھ میں ہلدی اور شہد ملا کر پینا
ہر روز سونے سے قبل ایک گلاس نیم گرم دودھ میں چٹکی بھر ہلدی اور شہد کے چند قطرے ملا کر پینا اپنا معمول بنالیں اس سے نہ صرف کمر کے درد سے چھٹکارا ملے گا بلکہ زکام اور کھانسی میں بھی آرام آئے گا۔
کچے چاولوں سے سکائی
کچے چاولوں کی ایک چھوٹی پوٹلی بنائیں اور 5 سے 6 منٹ تک مائیکرو ویواوون میں گرم کرکے اس کی کمر کے نچلے حصوں پر سکائی کریں، چند ہی منٹوں میں کمر درد ختم ہوجائے گا۔
سرسوں کے تیل کی مالش
نہانے سے ایک گھنٹہ قبل سرسوں کے تیل سے کمر کی مالش کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ گرم پانی سے نہائیں۔

TOPPOPULARRECENT