Friday , June 23 2017
Home / سیاسیات / کمزور کانگریس کیلئے اتحادی سیاست ہی واحد راستہ ‘ پوار

کمزور کانگریس کیلئے اتحادی سیاست ہی واحد راستہ ‘ پوار

نئی دہلی 13 اپریل ( سیاست ڈا ٹ کام ) کانگریس یو پی اے کے دور حکومت کے بعد سے اب تک کمزور ہوگئی ہے اور اس کے پاس بی جے پی کی کامیابیوں کا سلسلہ روکنے علاقائی جماعتوں سے اتحاد کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہ گیا ہے ۔ این سی پی سربراہ شرد پوار نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے اپنی کتاب ’’ اپنی شرطوں پر ۔ زمینی حقیقت سے اقتدار کے گلیاروں تک ‘‘ میں یہ ریمارک کیا ہے ۔ یہ کتاب کئی اپوزیشن قائدین بشمول کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کی موجودگی میں جاری کی گئی ہے ۔ کتاب میں کہا گیا ہے کہ موجودہ سیاسی منظر نامہ کو دیکھتے ہوئے یہ کانگریس کیلئے بہت مشکل دکھ رہا ہے کہ وہ قومی سطح پر بی جے پی کی متبادل کے طور پر ابھر سکے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT