Wednesday , May 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کمسنی میں شادیوں کی انجام دہی پر پولیس کی سخت گرفت

کمسنی میں شادیوں کی انجام دہی پر پولیس کی سخت گرفت

کلواکرتی ۔ 3 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی پولیس کی جانب سے کمسنی میں انجام دی جانے والی شادیوں کی روک تھام کیلئے تحریک زوروں پر چل رہی ہے۔ آئے دن کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ سامنے آرہا ہے، جہاں پر کہ پولیس مسلسل دورے کرتے ہوئے اور عوام میں شعور اجاگر کرتے ہوئے ایسی شادیوں کو روک رہی ہے وہیں پر اس کے باوجود عوام ایسے شادیاں مسلسل انجام دے رہے ہیں۔ اسی طرح کا ایک اور واقعہ آج یہاں منڈل کلواکرتی کے رام گیری گاؤں میں پیش آیا جب اس کی اطلاع پولیس کو ملی تو فوراً زی جالیندر ریڈی نے جائے واقعہ پہنچ کر تفصیلات طلب کرتے ہوئے تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ رمادیوی کی عمر اسکول بونافائیڈ کے حساب سے صرف اور صرف 16 سال ہے جس پر کارروائی کرتے ہوئے زی کے لڑکی کے والدین کو کافی سمجھا بجھا کر اور کمسنی کی شادی پر ہونے والے نقصانات بتلا کر شادی کو مؤخر کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح آج ایک اور کمسنی کی شادی ہوتے ہوئے رہ گئی۔

 

کوہیر تحصیلدار بی گیتا کا
ظہیرآباد تبادلہ
کوہیر ۔ 3 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل تحصیلدار بی گیتا کو ظہیرآباد منڈل تبادلہ کردیا گیا ہے۔ کوہیر منڈل تحصیلدار کی حیثیت سے مسٹر پروین کمار ڈپٹی تحصیلدار منی پلی کو ترقی دیتے ہوئے کوہیر منڈل تقرر کیا گیا ہے۔ پروین کمار نمائندہ سیاست سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ آج 4 مئی کو کوہیر پہنچ کر اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کو اولین ترجیح دیں گے۔ کوئی بھی شکایت ہو ان سے سیدھے رجوع ہوسکتے ہیں۔ سرکاری اراضیات پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا انتباہ دیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT