Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / کمسن بچوں کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے پر زور

کمسن بچوں کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے پر زور

یوم اطفال تقریب سے بنڈارو دتاتریہ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : مرکزی مملکتی وزیر لیبر و روزگار مسٹر بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ کمسن لڑکے اور لڑکیوں کو مساوی حقوق تعلیم کی سہولت فراہم کیا جائے تاکہ سماج میں وہ اپنی ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی انجام دے سکیں ۔ وہ آج یہاں رویندرا بھارتی میں منعقدہ یوم اطفال تقریب سے مخاطب تھے ۔ اس موقع پر دتاتریہ نے اپنے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے کمسن بچوں کی خوشحالی کے لیے انہیں تمام تر سہولتیں فراہم کریں ۔ بچوں کی تعلیمی میدان میں اپنی قابلیت کو ابھارنے کے لیے انہیں بہتر تعلیمی مواقع فراہم کیا جائے تا کہ وہ اپنا مستقبل تابناک بناسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کئی افراد کمسن بچوں کا غلط استعمال کررہے ہیں ان سے محنت و مزدوری کا کام لیا جارہا ہے جس کی روک تھام کی ضرورت ہے ۔ مرکزی مملکتی وزیر لیبر و روزگار نے مزید کہا کہ آج کے عصری دور میں عصری سہولتوں کی دستیاب کے باوجود لڑکیوں کو بوجھ تصور کررہے ہیں جو کہ نامناسب بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لڑکے اور لڑکیوں کی پڑھائی کیلئے آدی لکشمی اسکیم سے بھر پور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس تقریب میں مستحق طلبہ میں بالا سوریہ اور بالا رتنا ایوارڈس بھی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT