Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / کمسن بھائیوں کا قاتل گرفتار

کمسن بھائیوں کا قاتل گرفتار

حیدرآباد ۔ /17 جون (سیاست نیوز)  حیات نگر پولیس نے سنسنی خیز کمسن بھائیوں کے قتل کیس کو حل کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کرلیا ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایل بی نگر زون مسٹر تفسیر اقبال نے بتائی ۔ انہوں نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس کو مخاطب کیا ۔ تاہم قتل کی وجہ اور قاتل کے ارادے چونکادینے والے بیانات سامنے آئے ہیں ۔ اس قاتل سوہن کمار ٹھاکر عمر 20 سال متوطن چھتیس گڑھ نے ان دو کمسن بھائیوں 10 سالہ دھرم راج کمارنیوارے اور اس کا چھوٹا بھائی 7 سالہ رمیش رام کمارنیوارے کو ایک معمولی سیل فون کے لئے قتل کیا اور اسی سیل فون کو اس شخص نے محض 150 روپئے میں شراب کی دوکان پر فروخت کردیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT