Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / کمسن طالب علم سوئمنگ پول میں غرقاب

کمسن طالب علم سوئمنگ پول میں غرقاب

حیدرآباد /8 مارچ ( سیاست نیوز ) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک دلسوز واقعہ پیش آیا جہاں 15 سالہ کمسن طالب علم سوئمنگ پول میں غرقاب ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 15  سالہ شعیب جو شاہین نگر علاقہ کے ساکن محمد رشید کا بیٹا تھا ۔ یہ طالب علم کل شام تیراکی کی غرض سے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ سوئمنگ پول گیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس نے سوئمنگ پول میں غوطہ لگایا اور مشتبہ طورپر غرقاب ہوگیا ۔ پولیس نے سوئمنگ پول ذمہ داروں کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ یہاں اس بات کا ذکر بے جا نا ہوگا کہ اب موسم گرما اور چھٹیوں کے سلسلہ میں سوئمنگ پول سرگرم ہوجاتے ہیں تاہم ارباب مجاز اور پولیس کو چاہئے کسی واقعات کے رونما ہونے سے قبل ہی اسے سوئمنگ پول کے خلاف کارروائی کرے جہاں موزوں انتظامات اور ٹرینر نہیں ہوتے ۔

TOPPOPULARRECENT