Wednesday , September 20 2017
Home / جرائم و حادثات / کمسن طالب علم عروج کا قاتل گرفتار

کمسن طالب علم عروج کا قاتل گرفتار

تاوان کی وصولی کیلئے اغوا اور قتل ، ڈی سی پی ساؤتھ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔/5مئی، ( سیاست نیوز) چندرائن گٹہ پولیس نے مدرسہ کے طالب علم محمد عروج الدین احمد عرف رفیع قتل کیس میں ملوث بی کام طالب علم شیخ منیر الدین کو گرفتار کرلیا۔ تاوان کے مطالبہ کے منصوبہ کے تحت اس نے طالب علم کا اغوا کرکے قتل کردیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا نے بتایا کہ 21سالہ شیخ منیر الدین ساکن جہانگیرآباد بنڈلہ گوڑہ نے 28اپریل کو 12 سالہ عروج کو ملت نگر میں مور دکھانے کے بہانے اسے اپنی موٹر سیکل پر لے گیا تھا جہاں پر اس نے ایک چھوٹے تالاب کے قریب گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور نعش پھینک دی۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول طالب علم کے بھائی سہیل نے منیر الدین کو یہ بتایا تھا کہ فلک نما علاقہ میں واقع اراضی پلاٹ فروخت کرنے کے بعد انہیں ایک کروڑ روپئے حاصل ہوئے ہیں۔ ملزم جو اکثر سونی ٹی وی چینل پر دکھائے جانے والے ’ کرائم پٹرول ‘ سیریل دیکھا کرتا تھا اور اس کی ترغیب سے اس نے طالب علم کا اغوا کرکے اس کا قتل کردیا۔ مسٹر ستیہ نارائنا نے بتایا کہ قتل کے بعد ملزم نے طالب علم کے کپڑے نکال دیئے تھے اور اس کی بنیاد پر تاوان کے مطالبہ کا منصوبہ بنایا تھا لیکن خوف سے اس نے اپنا ارادہ ترک کرکے کپڑے جلادیئے تھے۔ پولیس نے اس کیس میں اہم سراغ اسوقت حاصل کیا جب تحقیقاتی عہدیداروں نے مقامی مدرسہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کیا جس میں منیر الدین کو عروج کے ہمراہ موٹر سیکل پر دیکھا گیا۔ گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیاگیا۔

TOPPOPULARRECENT