Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کمسن طالب علم کا تکمیل حفظ قرآن کریم

کمسن طالب علم کا تکمیل حفظ قرآن کریم

بیدر /14 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔بیدر شہرمیں شاہین ادارہ جات کے زیرِ اہتمام شاہین اُردو پرائمری اسکول میں جماعت نرسری سے ہی بچوں کو عربی و دینی تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے ۔ جماعت دوم میں قُرآنِ مجید مکمل کی جاتی ہے ۔اور باضابطہ قُرآنی الفاظ کی اُردو میں معنی کے ساتھ بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے ۔اس کے علاوہ شعبہ حفظ القُرآن میں طلباء و طالبات کو قُرآن مجید مکمل حفظ کے علاوہ عالم کورس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔شعبہ حفظ القُرآن میں مکمل قُرآنِ مجید حفظ کرنے والے طلباء کو ان کی عمر کے لحاظ سے انھیں عصری تعلیم سے بھی آراستہ کیاجاتا ہے ۔آج الحاج محمد عبدالمجید کے فرزند عبدالمحیط بعمر12 سال نے ڈھائی سال میں مکمل قُرآنِ مجید حفظ کیا ہے ۔انھوں نے قُرآنِ مجید حفظ کرنے کے بعد آج ایک دن میں مکمل قُرآنِ مجید سنانے کی سعادت حاصل کی ۔ جناب عبدالمحیط نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ شاہین حفظ الُقُرآن میں قُرآن مجید حفظ کرنے کیلئے داخلہ لیا تھا یہاں کے شفیق اساتذہ کرام مولانا مقیم قاسمی اورحافظ عمران خیری کی نگرانی میں مکمل قُرآن مجید حفظ کیا ۔ان ڈھائی سال میں میں نے پوری دلچسپی اور جستجو کے ساتھ قُرآن مجید کی تعلیم حاصل کی ۔اور میں مستقبل ایک حافظ قُرآن کے ساتھ ساتھ ایک اچھا آئی اے ایس آفیسربن کر ملک کے انتظامیہ کو پوری ذمہ داری کے ساتھ چلانے کا عزم رکھتاہوں ۔ڈاکٹر عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات نے کہا کہ آئندہ ملک گیر پیمانے پر عالم پلس کورس شروع کرنے جارہے ہیں جس میں علماء کو عصری تعلیمی میدان میں نمایاں طورپر پیش کرنا ہے۔جس کیلئے تیاریاں جاری ہیں ۔شاہین حفظ القُرآن پلس کورس میں داخلہ جاری ہیں ۔مزید تفصیلات کیلئے www.shaheengroup.orgیا موبائیل نمبر9341111560پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ا س موقع پر  الحاج محمد حبیب الدین کنٹراکٹر‘محمد ‘مولانا مقیم قاسمی ‘ حافظ عمران خیری و معزز شہریان کے علاوہ طلباء کی تعداد موجود تھی۔مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی خطیبِ جامع مسجد کی نے اس کم عمر حافظ قُرآن کی حوصلہ افزائی فرماکر ان کے والد الحاج محمد عبدالمجید واسودتا سمنٹ ڈیلر کو مبارکباد پیش کی اور مولانا کی دعا پر اس پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

TOPPOPULARRECENT