Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / کمسن طالب علم گرم سانبر کے برتن میں گر کر فوت

کمسن طالب علم گرم سانبر کے برتن میں گر کر فوت

حیدرآباد 24 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) ضلع نلگنڈہ کے گورنمنٹ پرائمری اسکول میں تعلیم حاصل کر رہا ایک پانچ سالہ لڑکا مڈ ڈے میل کیلئے تیار کئے جانے والے گرم سانبر کے برتن میں گرنے کے بعد ہلاک ہوگیا ۔ یہ واقعہ کل دو پہر اڈولورو گاوں میں پیش آیا جب پہلی جماعت کا طالب علم یہ لڑکا دوسرے طلبا کے ساتھ قطار میں کھڑا تھا ۔ اسے کسی نے پیچھے سے ڈھکیل دیا اور وہ ابلتے ہوئے سانبر کے برتن میں گرپڑا ۔ یہ لڑکا 70 فیصد تک جھلس گیا تھا اور بعد ازاں اسے حیدرآباد میں سرکاری دواخانہ کو منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کل رات نصف شب کے قریب علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ نکریکل پولیس انسپکٹر اے وشوا پرساد نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی ۔ متوفی لڑکے کے دادا کی شکایت پر کاٹنگور پولیس اسٹیشن کے حدود میں تین خاتون باورچیوں کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ ضلع کلکٹر نے گاؤں کا دورہ کیا اور متوفی کے ورثا کیلئے دو لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا ۔ انہوں نے خاندان میں کسی کو سرکاری ملازمت اور ایک گھر فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے بعد اسکول کے پرنسپل کو معطل کردیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT