Friday , July 21 2017
Home / جرائم و حادثات / کمسن عادی سارق گرفتار، مسروقہ موٹر گاڑیوں کو فروخت کا اعتراف

کمسن عادی سارق گرفتار، مسروقہ موٹر گاڑیوں کو فروخت کا اعتراف

حیدرآباد ۔ 27 مئی (سیاست نیوز) فلک نما پولیس نے ایک کمسن عادی سارق کو حراست میں لیتے ہوئے اس کے قبضہ سے 7 موٹر سیکلوں کی تفصیلات حاصل کرلیں۔ ایڈیشنل انسپکٹر مرلی کرشنا کے مطابق ایک کمسن نابالغ لڑکا جو بری عادتوں کا شکار تھا اور برے شوق پورا کرنے کیلئے اس لڑکے نے غلط راستہ سے پیسے کمانے کی سونچ لی اور گاڑیوں کا سرقہ کرنے لگا۔ یہ لڑکا مسروقہ گاڑیوں کو محض 4 تا 5 ہزار روپئے لیکر دے دیا کرتا تھا۔ تاہم ان ہی گاڑیوں کے اصل دستاویزات فراہم کرنے کیلئے وقت مانگتا تھا جس کے بعد وہ انجان ہوجایا کرتا اس طرح اس لڑکے پر موٹرسیکلوں کے سرقہ کا الزام ہے۔ فلک نما پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT