Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / کمسن لڑکی سے چھیڑ چھاڑ ، 30 سالہ مجرم کو 20 ماہ کی قید

کمسن لڑکی سے چھیڑ چھاڑ ، 30 سالہ مجرم کو 20 ماہ کی قید

نئی دہلی ۔10جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ نے ایک 10 سالہ کمسن لڑکی سے بارہا مرتبہ چھیڑ چھاڑ اور پیچھا کرنے والے شخص کو 20 ماہ کی سزائے قید دی ہے ۔ عدالت نے کمسن لڑکی سے چھیڑ اور یکطرفہ عاشقی کے مقصد سے پیچھا کرنے والے 30 سالہ سورج کو جرم کا مرتکب ہونے پر سزائے قید دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آج کل یہ رجحان عام ہوگیا ہیکہ جرم کے مقام پر لوگ صرف تماشہ دیکھتے ہیں اور تحقیقات میں پولیس کی مدد نہیں کرتے ۔ عدالت نے ملزم کو پانچویں جماعت کی طالبہ اسکول جانے یا پھر مشرقی دہلی کی علاقہ کی مارکٹ جانے کیلئے جب بھی گھر سے باہر نکلنے والی اس لڑکی سے چھیڑ چھاڑ اور پیچھا کرنے کا مجرم قرار دیا ۔ عدالت نے متاثرہ لڑکی کے بیان پر ہی انحصار کیا کیونکہ اسکے پڑوسیوں یا راہگیروں نے خود کو تحقیقات سے دور رکھا تھا ۔ یہ شخص 24 جولائی 2015ء سے تحویل میں ہے اسکو قید کی ماباقی سزاء پوری کرنے کیلئے جیل بھیج دیا گیا ہے کیونکہ قانون میں اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزاء تین سال ہے ۔

TOPPOPULARRECENT