Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / کمسن لڑکی کا اغواء اور عصمت ریزی کا ملزم گرفتار

کمسن لڑکی کا اغواء اور عصمت ریزی کا ملزم گرفتار

حیدرآباد /4 مئی (سیاست نیوز) عنبرپیٹ پولیس نے ایک کمسن لڑکی کی مبینہ عصمت ریزی اور اغواء کے معاملہ میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ بتایاجاتا ہے کہ 23 سالہ مستان جو مرادنگر علاقہ کا ساکن بتایاگیا ہے ۔ اس شخص نے ایک 13 سالہ لڑکی کے مشتبہ طور پر اغواء کیا اوروشادی کے نام پر ایک نامعلوم مقام پر لڑکی کو محروس رکھتے ہوئے اس کی مبینہ عصمت ریزی کی۔ کمسن لڑکی دو دنوں تک مستان کی تحویل میں تھی اور اس کی زبردستی کا شکار ہوئی ۔ لڑکی کے   والدین نے عنبرپیٹ پولیس میں شکایت کی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مستان کو حراست میں لے لیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT