Tuesday , May 30 2017
Home / جرائم و حادثات / کمسن لڑکی کی عصمت ریزی میں ملوث آٹو ڈرائیور گرفتار

کمسن لڑکی کی عصمت ریزی میں ملوث آٹو ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد 8 مئی (سیاست نیوز) کالاپتھر پولیس نے کمسن لڑکی کی عصمت ریزی میں ملوث 50 سالہ آٹو ڈرائیور محمد اسلم کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب اسلم نے 11 سالہ کم عمر لڑکی کی چاکلیٹ دینے کے بہانے 4 دن قبل عصمت ریزی کی تھی ۔ اسلم نے لڑکی کو مکان میں بلایا اور گھناؤنی حرکت کی۔ لڑکی نے والدین کو اس کی اطلاع دی جس پر 50 سالہ اسلم کے خلاف کالاپتھر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی۔ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔ پولیس کی ٹیم نے محمد اسلم کو آج گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کرلی اور اُسے کل عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT