Sunday , May 28 2017
Home / جرائم و حادثات / کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ

کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کا واقعہ

حیدرآباد 8 مئی (سیاست نیوز) کالاپتھر میں کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کا شرمناک واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب 11 سالہ لڑکی جو سرکاری اسکول کی چوتھی جماعت کی طالبہ ہے اور اسکے والدین نے حالیہ دنوں آئی ٹی آئی گراؤنڈ کے قریب مکان کرایہ پر حاصل کیا تھا۔ اس علاقہ میں 50 سالہ آٹو ڈرائیور محمد اسلم رہتا ہے اور اس کی پوتری سے کھیلنے لڑکی اُس کے مکان جایا کرتی تھی۔ 4 دن قبل اسلم نے لڑکی کو مکان بلایا اور گھناؤنی حرکت کی۔ بتایا جاتا ہے کہ اسلم نے تین مرتبہ یہ حرکت کی اور والدین کو اطلاع دینے پر جان سے مار دینے کی دھمکی دی۔ متاثرہ لڑکی نے اپنے والدین کو اس کی اطلاع دی جس پر 50 سالہ اسلم کے خلاف کالاپتھر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کو زچگی خانہ طبی معائنہ کیلئے منتقل کیا اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT