Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / کمسن لڑکی کی والدہ کیخلاف پولیس میں شکایت

کمسن لڑکی کی والدہ کیخلاف پولیس میں شکایت

حیدرآباد۔ 14 اگست (سیاست نیوز) والدہ پر سنگین الزام لگاتے ہوئے 17 سالہ نوجوان لڑکی نے پولیس اسٹیشن کا رخ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گھٹکیسر حدود میں پیش آئے ایک واقعہ سے سنسنی پھیل گئی۔ لڑکی نے پولیس میں اپنی والدہ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے کہ اس کی والدہ اسے جسم فروشی کیلئے مجبور کررہی ہیں۔ پولیس بھی اس لڑکی کی شکایت پر سکتہ میں آگئی۔ گھٹکیسر پولیس اسٹیشن حدود کے علاقہ این آر سی نگر میں رہنے والی اس لڑکی کو سرینواس نامی لڑکا چند روز سے پریشان کررہا تھا۔ لڑکی نے بار بار اسے آگاہ کیا تاہم اس کی حرکتوں میں مزید اضافہ ہوگیا اور وہ قابل اعتراض حرکتیں بھی کرنے لگا۔ اس بات کا ذکر لڑکی نے اپنی والدہ سے کیا۔ جب والدہ سے لڑکی نے شکایت کی تو اسے اطمینان نہیں بلکہ والدہ کے جواب سے وہ دلبرداشتہ ہوگئی اور اس نے فوری انتہائی اقدام کی کوشش کی۔ لڑکی نے حالت سنبھلنے کے بعد پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر اپنی والدہ کے خلاف شکایت کردی۔ لڑکی کا اپنی والدہ پر سنگین الزام ہے کہ وہ اپنی لڑکی کو غیرمردوں کے جنسی جذبات کی تسکین کیلئے مجبور کررہی تھی جبکہ اس لڑکے کا ذکر کیا تو لڑکی کی والدہ نے لڑکی کو اس جانب رجحان پیدا کرنے کی ترغیب دی۔ اس سلسلے میں ملکاجگری اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس جی سندیپ نے بتایا کہ لڑکی اور اس کی والدہ کے خلاف کی گئی شکایت کے متعلق ابتدائی تحقیقات ہوچکی ہے تاہم پولیس کو لڑکی کے بیان پر شبہ ہے تاہم پولیس نے ابھی قطعی بات کہنے سے گریز کیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT