Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / کمسن لڑکی کے ساتھ دست درازی پر 2 سال کی سزائے قید

کمسن لڑکی کے ساتھ دست درازی پر 2 سال کی سزائے قید

نئی دہلی۔13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے ایک 57 سالہ شخص کو سال 2010ء میں ایک 6 سالہ لڑکی کے ساتھ دست درازی کے الزام میں 2 سال کی سزائے قید دی ہے اور کہا ہے کہ خواتین کے خلاف جرائم سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے۔ میٹروپالیٹن مجسٹریٹ شیفالی برنالہ ٹنڈنٹ نے ملزم انیل پرکاش کو سزائے قید سناتے ہوئے 10 ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا اور انہیں یہ ہدایت دی کہ لڑکی کو 30 ہزار روپئے معاوضہ ادا کرے۔ عدالت نے کہا کہ ارتکاب جرم کے وقت لڑکی کی عمر 6 سال تھی۔ چونکہ یہ خواتین کے خلاف سنگین جرم کا معاملہ ہے لہٰذا ملزم کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جاسکتی اور ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جانا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT