Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / کمسن لڑکے کواغوا کے چند گھنٹے بعد دیگر مقام پر چھوڑ کر خاطی فرار

کمسن لڑکے کواغوا کے چند گھنٹے بعد دیگر مقام پر چھوڑ کر خاطی فرار

حیدرآباد ۔21ڈسمبر ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ جیڈی میٹلہ میں ایک کمسن لڑکے کو اغوا کے بعد سنسنی پھیل گئی ‘ تاہم اغوا کنندوں نے لڑکے کو چند گھنٹوں بعد دوسرے مقام پر چھوڑ دیا ‘ راہ فرار اختیار کرلی ۔ پولیس کے مطابق سائی نگر چنتل علاقہ کے ساکن سرینو اور سنگماں کا 4سالہ لڑکا سائی سندیپ اپنے مکان کے قریب کھیل رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اس کا اغوا کرلیا ۔ اس دوران علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ تاہم چند گھنٹوں بعد اس کمسن کو سچترا علاقہ میں چھوڑ دیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس لڑکے کے ہاتھ میں موجودہ انگوٹھیوں کو چھین لیا گیا جبکہ لڑکا ٹھیک سیبات نہیں کرسکتا ‘ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نامعلوم افراد کا پتہ چلانے میں مصروف ہے جنہیں بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT