Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / کمسن لڑکے کو دوسری جنگ عظیم کا ہتھیار کوڑا دان میں ملا

کمسن لڑکے کو دوسری جنگ عظیم کا ہتھیار کوڑا دان میں ملا

ویانا ۔ 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریائی پولیس نے آج مفادعامہ کی ایک اطلاع عام کرتے ہوئے لوگوں کو انتہائی چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے جو دراصل ایک 12 سالہ لڑکے کے ذریعہ دوسری جنگ عظیم میں مشتبہ طور پر ٹینک کو تباہ کرنے والے ایک دستی بم کے کوڑا دان میں پائے جانے اور بعدازاں اسے پولیس اسٹیشن پہنچانے کے بعد جاری کی گئی ہے۔ لڑکے کو جنوبی آسٹریا کے نٹ فیلڈ میں واقع اپنی رہائش گاہ کے قریب دستی بم ملا تھا جسے محکمہ پولیس کے دھماکو اشیاء کے ماہرین نے ناکارہ کردیا۔ پولیس نے عوام کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ عظیم دوم کے زمانے کے پائے جانے والے زنگ آلود ہتھیار اور دیگر دھماکو آلات ہنوز خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ لہٰذا انہیں چھونے کی کوشش نہ کریں اور اس سے دور رہیں۔ ضرورت پڑنے پر پولیس کو ایمرجنسی نمبر پر ڈائیل کریں۔ حالانکہ جنگ عظیم دوم کو ختم ہوئے 70 سال سے زائد کا عرصہ گذر چکا ہے لیکن اب بھی یہاں تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران جب کھدوائی کی جاتی ہے تو پرانے ہتھیار دریافت ہوتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT