Saturday , June 24 2017
Home / جرائم و حادثات / کمسن کی عصمت ریزی اور قتل کرنے والا درندہ صفت گرفتار

کمسن کی عصمت ریزی اور قتل کرنے والا درندہ صفت گرفتار

حیدرآباد۔/17مارچ، ( سیاست نیوز) کمسن لڑکی کی عصمت ریزی اور اس کا قتل کرنے والے درندہ صفت شخص کو جوبلی ہلز پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتاہے کہ 24سالہ چوکیدار سریش کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور گذشتہ دنوں پیش آئے کمسن 3 سالہ لڑکی کیرتیکا کے قتل کے کیس کو حل کرلیا۔ سریش روڈ نمبر 23 جوبلی ہلز علاقہ کا ساکن ہے جس کا آبائی مقام گوداوری بتایا گیا ہے۔ اس نے گذشتہ روز تین سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کے بعد اس کا قتل کردیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT