Tuesday , September 19 2017
Home / جرائم و حادثات / کمسن کی عصمت ریزی اولڈ ایج ہوم کے ذمہ دار گرفتار

کمسن کی عصمت ریزی اولڈ ایج ہوم کے ذمہ دار گرفتار

حیدرآباد /15 فروری ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر پولیس نے کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کے معاملہ میں اولڈ ایج ہوم کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ مانک راؤ ساکن اپل اور 42 سالہ سرینواس راؤ ساکن ناگول کو گرفتار کرلیا جو اکشیہ اولڈ ایج ہوم کے منیجنگ ڈائرکٹرس بتائے گئے ہیں ۔ اس ہوم میں ایک 15 سالہ لڑکی کام کرتی تھی اور یہ دو خاطی افراد اس لڑکی کا جبراً جنسی استحصال کرتے تھے اور کئی مرتبہ اس لڑکی کی مبینہ طور پر عصمت ریزی بھی کی تھی ۔ لڑکی کی شکایت کے بعد ایل بی نگر پولیس نے اقدام کیا اور دونوں افراد کو گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT