Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / کمسن کی عصمت ریزی کا ملزم گرفتار

کمسن کی عصمت ریزی کا ملزم گرفتار

متاثرہ لڑکی کی طبی جانچ پر شواہد ، خاطی جیل منتقل
حیدرآباد ۔ /8 جنوری (سیاست نیوز) کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کے گھناؤنے واقعہ میں ملوث ملزم کو حسینی علم پولیس نے آج گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس چارمینار مسٹر کے اشوک چکرورتی نے 50 سالہ محمد سراج کو میڈیا کے روبرو پیش کیا اور اس واقعہ سے متعلق تفصیلات بتائے ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم اکثر 8 سالہ کمسن لڑکی کو چاکلیٹس دینے کے بہانے اپنے مکان طلب کیا کرتا تھا اور بچی کی معصومیت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے /31 ڈسمبر /2 اور /6 جنوری کو اس کا مسلسل جنسی استحصال کیا ۔ بچی کی اچانک طبعیت خراب ہونے کے سبب اس کی ماں نے وجوہات کا پتہ لگایا جس میں اس کی بیٹی نے سراج کی جانب سے کی گئی اس گھناؤنی حرکت کے بارے میں بتایا ۔ سراج کے خلاف حسینی علم پولیس میں ایک شکایت درج کروائی گئی جس کے نتیجہ میں پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ مسٹر چکرورتی نے بتایا کہ لڑکی کا طبی معائنہ بھی کروایا گیا ہے اور ابتدائی تحقیقات میں محمد سراج کے خلاف شواہد موجود ہے ۔ گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد اسے جیل منتقل کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT