Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / کمسن کی موت کے بعد اسپتال میں توڑپھوڑ

کمسن کی موت کے بعد اسپتال میں توڑپھوڑ

کولکتہ ۔ 10ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ایک 13سالہ لڑکا جنوب مغربی کولکتہ کے ایک اسپتال میں آج فوت ہوجانے کے بعد اس کے ارکان خاندان نے اسپتال میں توڑپھوڑ کی ‘ڈاکٹروں کو زدوکوب کیا اور پولیس پر سنگباری کی ۔ چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ای ایس آئی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں ان افراد نے تشدد کی کارروائیاں کی تھیں ۔ آئی سی یو پوری طرح توڑپھوڑ دی گئی ۔ دواخانہ سپرنٹنڈنٹ اور ڈاکٹروں کو زدوکوب کیا گیا اور ملازمین پولیس پر سنگباری کی گئی ۔ ربط پیدا کرنے پر لڑکے کے رشتہ داروں میں سے ایک نے دعویٰ کیا کہ کمسن لڑکے اور دیگر دو افراد کو اسپتال کے عہدیداروں نے شریک کرنے سے انکار کردیا تھا ‘ حالانکہ انہیں تیز بخار تھا اور خون کی الٹیاں ہورہی تھی۔

TOPPOPULARRECENT