Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کمشنر میڈیکل اینڈ ہیلت ( تلنگانہ وی وی پی ) کو تہنیت کی پیشکشی

کمشنر میڈیکل اینڈ ہیلت ( تلنگانہ وی وی پی ) کو تہنیت کی پیشکشی

حیدرآباد۔/31جولائی، (راست ) تلنگانہ اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن حیدرآباد برانچ کے صدر جناب دھن پال کرسٹی کے صحافتی بیان کے بموجب محترمہ ڈاکٹر ویناکماری کمشنر میڈیکل اینڈ ہیلت ( تلنگانہ وی وی پی ) کو ملازمت سے سبکدوش ہونے کے سلسلہ میں ایک تہنیتی تقریب میڈیکل اینڈ ہیلت آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلت (TVVP) کے تمام ڈاکٹرس، متعلقہ اسٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تلنگانہ اسٹیٹ گورنمنٹ ریٹائرڈ ایمپلائز اسوسی ایشن کے عہدیداروں کو مدعو کئے جانے پر صدر جناب دھن پال کرسٹی، سابق صدر جناب ایم ملیا، سابق سکریٹری جناب غلام محمد، خازن جناب سید احمد، جناب موہن، جناب یادگیری ریڈی نے شرکت کی اور اسوسی ایشن کی جانب سے محترمہ ڈاکٹر وینا کماری کی کثرت سے گلپوشی اور شال پوشی کی گئی ۔اس کے علاوہ محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلت کے ڈاکٹروں اور اسٹاف نے بھی گلپوشی اور شال پوشی کی۔

TOPPOPULARRECENT