Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / کملا اڈوانی کی آج آخری رسومات سیاستدانوں کا اظہارتعزیت

کملا اڈوانی کی آج آخری رسومات سیاستدانوں کا اظہارتعزیت

نئی دہلی۔6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نامور بی جے پی قائد ایل کے اڈوانی کی شریک حیات کملااڈوانی کی آخری رسومات 4 بجے شام نگم بودھ گھاٹ پر ادا کی جائیں گی۔ سیاسی قائدین نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر ان کے انتقال پر اڈوانی کو تعزیت پیش کی۔ تعزیت پیش کرنے والوں میں اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن صدر کانگریس سونیا گاندھی، قائد اپوزیشن لوک سبھا ملک ارجن کھرگے، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی، گورنر پنجاب کپتان سنگھ سولنکی اور چیف منسٹر پرکاش سنگھ بادل، بی جے پی قائدین نتن گڈکری، وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ، جنرل سکریٹری کیلاش وجئے ورگیا، آر ایس ایس کے کارکن دتاتریہ ہوسابالے شامل تھے۔

TOPPOPULARRECENT