Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / کمپنیوں اور بینکوں کو جعلی چیکوں کے ذریعہ دھوکہ دینے والے گرفتار

کمپنیوں اور بینکوں کو جعلی چیکوں کے ذریعہ دھوکہ دینے والے گرفتار

ممبئی ۔ /25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) 150 کمپنیوں اور کئی بینکوں کو نقلی چیکوں کے ذریعہ اور جعلی اکاؤنٹس کے ذریعہ ان چیکوں کو کیاش کروانے کے ذریعہ لاکھوں روپئے کا دھوکہ دینے والے 7 افراد کا ایک گروپ گرفتار کرلیا گیا ۔ ورلی پولیس نے 62 بینکوں کے 550 چیک ، 19 چیک بکس ، 10اے ٹی ایم کارڈس ، ایک لیپ ٹاپ اور دو پرنٹرس ضبط کرلئے ۔ ڈی سی پی نے پروین پدوال نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا انکشاف کیا ۔
اوڈیشہ میں بس حادثہ ، 5 ہلاک
کٹک ۔ /25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 5 افراد ہلاک اور دیگر 40 زخمی ہوگئے ۔ جبکہ ایک خانگی بس پل سے پھسل کر 20 فٹ گہری کہائی میں گرپڑی ۔ یہ حادثہ قومی شاہراہ 55 پر ضلع اونگول میں ٹوکوڑا کے قریب پیش آیا ۔ چیف منسٹر نوین پٹانئک نے اظہار تعزیت کیا اور مہلوکین کے خاندانوں کو 2 لاکھ روپئے ایکس گریشیاء ادا کرنے کا اعلان کیا ۔ کھائی میں گرنے سے پہلے بس ایک سائیکل راں سے ٹکرائی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT