Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کمپیوٹر آپریٹر پولیس کی حراست میں

کمپیوٹر آپریٹر پولیس کی حراست میں

یلاریڈی 18 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل گندھاری کی تحصیل آفس میں کنٹراکٹ طرز سے خدمات انجام دینے والے راجو کو کاماریڈی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ راجو پر خدمات کے دوران مختلف بدعنوانیوں کا الزام ہے۔ جس میں نقلی پٹہ پاس بکس، نقلی پاہانی وغیرہ شامل ہیں۔ آئی سی آئی سی آئی بینک میں قرض حاصل کرنے کے بعد بینک عہدیداروں نے منڈل میں تحقیقات کروانے پر چند پٹہ پاس بکس نقلی ہونے کا انکشاف ہوا۔ جس پر بینک عہدیداروں نے پولیس میں شکایت درج کرائی اور پولیس نے کمپیوٹر آپریٹر راجو کو پوچھ تاچھ کی غرض سے حراست میں لے لیا۔
کاکتیہ یونیورسٹی کے ڈگری امتحانات کا 21 اکٹوبر سے آغاز
ورنگل 18 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاکتیہ یونیورسٹی ڈگری سپلیمنٹری امتحانات 21 اکٹوبر سے منعقد ہوں گے۔ کنٹرولر آف اگزامنیشن کے بموجب کاکتیہ یونیورسٹی کے تحت آنے والے اضلاع ورنگل، کھمم، عادل آباد میں بی اے، بی کام، بی بی ایل، بی ایس سی، ڈگری کورسیس کے سپلیمنٹری امتحانات کا 21 اکٹوبر سے آغاز ہوگا۔ پہلے دن سال آخر اور سال دوم کا پہلا پرچہ منعقد ہوگا۔ ٹائم ٹیبل کاکتیہ یونیورسٹی کے ویب سائٹ پر موجود ہے۔ واضح رہے کہ ڈگری امتحانات 13 اکٹوبر سے منعقد ہونے والے تھے۔ بعدازاں تاریخ کو ملتوی کیا گیا۔ اس کے بعد دوبارہ 17 اکٹوبر سے منعقد ہونے کا اعلان ہوا تھا۔ اس تاریخ میں بھی منعقد نہیں ہوئے تھے۔ کنٹرولر آف اگزامنیشن نے 21 اکٹوبر سے منعقد ہونے کا اعلان کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT