Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / کمپیوٹر ایجادات پر سمینار ، نائب صدر سی آئی آئی مسٹر رنجن کا خطاب

کمپیوٹر ایجادات پر سمینار ، نائب صدر سی آئی آئی مسٹر رنجن کا خطاب

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : کانفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری

(CII ) نے آج یہاں سافٹ ویر کی پیٹنٹ اہلیت اور کمپیوٹر سے متعلق ایجادات پر ایک سمینار منعقد کیا  ۔ سی آئی آئی تلنگانہ کے نائب صدر اور ٹی سی ایس کے عالمی صدر وی رنجن نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں کہا کہ ہندوستان تیزی سے ابھرتی معیشت ہے جب کہ اس نے پچھلے مالیاتی سال میں 7.6 فیصد معاشی ترقی درج کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق اور ترقی پر ہندوستان کا خرچ جنوبی کوریا کے 4.2 فیصد کے مقابل ایک فیصد سے بھی کم ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کی آئی پی صنعتی آمدنی ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے مالیاتی سال میں 140 ارب امریکی ڈالرس ہے اس صنعت کے ملازمین 3.7 ارب میں خواتین کی تعداد 1.3 ارب رہی ۔ نائب صدر سی آئی آئی نے بتایا کہ آئی ٹی صنعت کا ملک کے جی ڈی پی میں 9 فیصد حصہ ہے انہوں نے اس خبر کو خوش آئند قرار دیا کہ بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے آئی ٹی مقامات کے لیے ہندوستان کا انتخاب کیا ہے کئی کمپنیوں نے ان کے ڈیزائن اور ترقیاتی مراکز کے قیام کے لیے ہندوستان کو منتخب کیا ہے ۔ مسٹر راجن نے بتایا کہ چند کمپنیوں نے سہ ماہی کارکردگی نتائج میں آئی پی سے متعلق بہتر کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا وقت کا تقاضہ ہے کہ کمپیوٹر سے متعلق ایجادات پر کاپی رائیٹ پالیسی کی ضرورت ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT