Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کمیشن کیلئے پراجکٹوں کی ری ڈیزائننگ ناگیا ریاستی جوائنٹ سکریٹری سی پی ایم کی تنقید

کمیشن کیلئے پراجکٹوں کی ری ڈیزائننگ ناگیا ریاستی جوائنٹ سکریٹری سی پی ایم کی تنقید

کریم نگر /13 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پرانا ہیتا چیوڑلہ پراجکٹ کی تعمیری نقشہ میں دوبارہ تبدیلی کالیشورم ، مڑی گڈہ پراجکٹ کی تعمیری منصوبہ بندی کا فیصلہ صرف کمیشن کیلئے ہی کیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سی پی ایم کے ریاستی نائب سکریٹری جی ناگیا نے کریم نگر میں آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ پراجکٹس کی تعمیر کا نیا نقشہ جو منظور کیا گیا ہے ۔ اس کی وجہ سے 40 ہزار کروڑ روپئے میں تکمیل کئے جانے والے پراجکٹاب ایک لاکھ کروڑ روپیوں میں تعمیر کئے جائیں گے ۔ نیز لفٹ اریگیشن کے ذریعہ ہی ایلم پلی کے پانی کو منتقل کرنے کی نوبت آجائے گی ۔ تمڑی ہیٹی کے پرانے طریقہ کار کے تحت پراجکٹ تعمیر کرنے پر صرف 25 کیلومیٹر تک ہی لفٹ اریگیشن کے ذریعہ ایلم پلی کو منتقل ہوجاتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے بھی الزام لگایا کہ پرانے نقشہ کو تبدیل کردینا سراسر غلط ہے ۔ برسر اقتدار حکومت صرف اپنے ذاتی خزانہ میں جمع کرنے کیلئے ری ڈیزائننگ کا منصوبہ بنایا جارہا ہے تاکہ سیاسی قائدین کے ساتھ ساتھ متعلقہ کنٹراکٹرس بھی استفادہ حاصل کریں ۔ سی پی ایم پارٹی کے قائدین نے مڈی گنڈہ ، انارم بندی لا اور ایلم پراجکٹ کا معائنہ کیا۔ مڈی گنڈہ میں ذرخیر اراضیات ہیں جہاں سال کے بارہ مہینے کاشت کی جاسکتی ہے اب وہ زیر آب ہو جائیں گی ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایلم پلی سے ایل ایم ڈی کو پانی منتقل کرتے ہوئے مڈمانیر کے تعمیری کاموں کو بھی فوری مکمل کرلیا جائے ۔ اس موقع پر سی پی ایم ضلع سکریٹری جی سکندر ریڈی ضلع رکن عاملہ ، ایم وینکٹ سوامی ، ایروبلی متیم راؤ ، وائی یاکیا ، ورنا وینکٹ ریڈی ، ڈیویژن سکریٹری گڈی کندولہ متیم اور پپو سدانندم وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT