Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / کمیونسٹ جماعتوں کے انضمام کا وقت آگیا : سدھاکر ریڈی

کمیونسٹ جماعتوں کے انضمام کا وقت آگیا : سدھاکر ریڈی

حیدرآباد۔ 21 اپریل (پی ٹی آئی) سی پی آئی جنرل سیکریٹری ایس سدھاکر ریڈی نے غیرمنقسم کمیونسٹ پارٹی میں نصف صدی قبل تقسیم کی وجوہات کو آج کے دور سے غیرہم آہنگ قرار دیتے ہوئے سی پی آئی ایم کے ساتھ جلد از جلد انضمام کی حمایت کی اور کہا کہ ہندوستان میں کمیونسٹ تحریک کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور عوام بھی اس کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے نویں جماعت کے ایک طالب علم کی جانب سے ہندی زبان میں لکھے گئے مکتوب کا حوالہ دیا جس میں اس نے سی پی آئی اور سی پی آئی ایم کی انتخابی علامت کا خاکہ کھینچتے ہوئے سوال کیا کہ ان دو جماعتوں میں کیا اختلافات ہیں اور یہ دونوں الگ کیوں ہیں۔ سدھاکر ریڈی نے کہا کہ عوام کی یہ عین خواہش ہے کہ کمیونسٹ تحریک متحد ہوجائے اور وہ خود بھی اسے ایک اہم ضرورت مانتے ہیں۔ جہاں تک سی پی آئی ایم کا تعلق ہے، اس کا یہ موقف ہے کہ انضمام کا وقت ابھی نہیں ہے لیکن ان کا یہ احساس ہے کہ اس بارے میں سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے سی پی آئی کے سی پی آئی ایم سے انضمام کے معاملے میں عجلت پسندی کی تردید کی۔

TOPPOPULARRECENT