Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کمیونسٹ قائد راجیشور راؤ کی آخری رسومات

کمیونسٹ قائد راجیشور راؤ کی آخری رسومات

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : سینئیر کمیونسٹ قائد راجیشور راؤ کی آخری رسومات آج یہاں جوبلی ہلز میں مہاپرستھانم شمشان میں پولیس اعزاز کے ساتھ انجام دی گئیں جن کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ سی ایچ راجیشور راؤ چھ مرتبہ ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے ۔ گورنر مہاراشٹرا سی ایچ ودیا ساگر راؤ ، جو آنجہانی قائد کے بھائی ہیں ۔ تلنگانہ کے کئی وزراء ، ارکان اسمبلی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور دوسروں نے آخری رسومات میں شرکت کی ۔ 93 سالہ راجیشور راؤ کا جنہوں نے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا میں تقریبا پانچ دہوں تک خدمات انجام دیں ۔ شہر کے ایک دواخانہ میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT