Friday , July 28 2017
Home / دنیا / کم جونگ ان ایک بدتر حکمراں : ٹرمپ

کم جونگ ان ایک بدتر حکمراں : ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے قائد کم جونگ ان ’’حکومت چلا رہے ہیں یا مذاق کررہے ہیں‘‘ کیونکہ کوئی بھی قائد اتنی غیر ذمہ دارانہ حرکتیں نہیں کرتا جتنا کہ وہ (کِم) کررہے ہیں۔ یہ بیان پیانگ یانگ کے ایک اعلیٰ سطحی راکٹ انجن کے گراؤنڈ ٹسٹ منعقد کرنے کے بعد دیا گیا۔ فلوریڈا میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ٹرمپ نے اخباری نمائندوں کو یہ بات بتائی جہاں انہوں نے شمالی کوریا کے موضوع پر اپنے قومی سلامتی اسٹاف کے ساتھ اجلاس منعقد کیا تھا۔ وہ کل رات ہی وائیٹ ہاؤس واپس آ گئے۔ دوسری طرف صدر ٹرمپ کے اس اجلاس کی رپورٹ بھی وائیٹ ہاؤس سے جاری کی گئی جہاں یہ بتایا گیا کہ چین اور شمالی کوریا کے موضوع پر صدر موصوف نے خصوصی اجلاس منعقد کیا تھا۔ امریکہ ہمیشہ سے یہ کہتا آرہا ہیکہ شمالی کوریا جو بھی حرکتیں کررہا ہے وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مغائر ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ کم جونگ ان کی کارکردگی ایک ’’بدتر‘‘ حکمراں جیسی ہے جو صرف اپنے ہی مفاد کے بارے میں سوچ رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT