Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / کم جونگ اُن پاگل ہیں : ہیلی

کم جونگ اُن پاگل ہیں : ہیلی

واشنگٹن،15مئی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ میں امریکہ کی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہیکہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان پر پاگل پن سوار ہے ۔شمالی کوریا کی جانب سے کل ایک اور میزائل تجربہ کے بعد ہیلی کا یہ تبصرہ منظرعام پر آیا ہے ۔محترمہ ہیلی نے کہا کہ میزائل تجربہ جنوبی کوریا کے نئے صدر مون جے ان کو پیغام دینے کیلئے کیا گیاہے ۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے کہاکہ شمالی کوریا کی یہ کارروائی اشتعال انگیز ہے۔ مسٹر ان نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ امریکہ کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں بشرطیکہ حالات بہتر ہوں۔اس سے پہلے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ بہتر حالات میں مسٹر انکے ساتھ بات چیت کرنے میں انہیں خوشی ہوگی۔ محترمہ ہیلی نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ کیساتھ ملاقات کرنے کیلئے میزائل تجربہ صحیح طریقہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک وہ ہماری شرطیں پوری نہیں کرتے ،ہم ان کیساتھ بات چیت نہیں کرینگے ۔ قابل ذکر ہیکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے اس سال دیگر کئی میزائل تجربے کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT