Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کم خرچ میں اعلیٰ طبی سہولتیں فراہم کرنے کا مشورہ

کم خرچ میں اعلیٰ طبی سہولتیں فراہم کرنے کا مشورہ

کریم نگر۔ 18 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غریب مریضوں کیلئے انتہائی کم خرچ میں اعلیٰ طبی سہولتیں فراہم کریں۔ نمس ڈائریکٹر ڈاکٹر منوہر نے مشورہ دیا کہ وہ پریتما ملٹی پلکس میں تلنگانہ فزیشین اسوسی ایشن کی ریجنل کانفرنس میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ قبل ازیں انہوں نے شمع روشن کرتے ہوئے پروگرام کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، وزیر صحت لکشما ریڈی نے شعبہ طلب کیلئے بجٹ میں 6 ہزار کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ یہ ایک اچھی شروعات ہے۔ نمس کی طبی سہولتوں کی طرح ہر ضلع مستقر میں غریب متوسط طبقات کے مریضوں کے لئے حکومت نے مبسوط منصوبہ بندی کردی ہے۔ طبی سہولتوں کی فراہمی میں پوری عصری سائنسی جانکاری ضروری ہے۔ اس طرح کی کانفرنس کافی معاون ثابت ہوں گی۔ ریاستی حکومت 316 کروڑ کے خرچ سے مرض کی تشخیص کے لئے ڈیاگناسٹک سنٹرس قائم کررہی ہے۔ امراض کی روک تھام، خاتمہ فزیشین کی ذمہ داری ہے۔ اسی کلیدی رول ہوگا۔ ریجنل کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے ذمہ داران کی ستائش کی اور اس موقع پر 10 سیز ڈاکٹرس نے مختلف امراض کے تعلق سے فائدہ بخش معلومات فراہم کئے۔ بعدازاں مہمانوں کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر کمیٹی چیرمین ترپتی راؤ سیکریٹری ایم وجئے موہن ریڈی، ڈاکٹر لکشمن سائنٹفک کمیٹی چیرمین ڈاکٹر رگھورامن، ڈاکٹر اجئے کھنڈال، موہن راؤ ، سائی روی شنکر، لکشمی نارائنا سرینواس اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT