Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کم عمری میں بے پناہ صلاحیت کا مظاہرہ ، 151 ایوارڈس

کم عمری میں بے پناہ صلاحیت کا مظاہرہ ، 151 ایوارڈس

بارہویں جماعت کی ٹی امباٹی کا کارنامہ ، ملک کی سرکردہ شخصیتوں سے ملاقات کا اعزاز
حیدرآباد۔17فبروری( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے لیکن صلاحیتیں رکھنے والے طلبہ کو مواقع فراہم کئے جانے چاہیئے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ممکن ہوسکے۔شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی تنمائی امباٹی نامی طالبہ کا بھی شمار ایسے ہی باصلاحیت طالبات میںہوتاہے جسے کم عمری میں مختلف مقابلہ جات میں حصہ لینے پر 151ایوارڈ حاصل ہوچکے ہیں ۔ ٹی امباٹی جو کہ 12ویں جماعت کی طالبہ ہے نے اب تک علاقائی ‘ قومی اور بین الاقوامی سطح کے کئی مقابلہ جات میں حصہ لیتے ہوئے ایوارڈس حاصل کئے ہیں جن میں تعلیمی میدان ‘ آرٹ ‘ کوئیز‘ ماحولیاتی شعور بیداری ‘ سماجی خدمات ‘ موسیقی‘رقص اور قیام امن کیلئے کی جانے والی کوششیں شامل ہیں ۔ ٹی امباٹی نے اسکولس کے دور سے تعلیم کے علاوہ دیگر سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کیا تھا جس کے بہترین نتائج برآمد ہوتے گئے اور اس طالبہ کے حوصلوں میں اضافہ ہوتا گیا ۔ 25مارچ 2015کو ایچ ڈبلیو پی ایل کی جانب سے انہیں نوجوانوں کیلئے تشہیری سفیر نامزد کیا گیا ۔ علاوہ ازیں انہیں روٹری کلب ‘ ستیش دھون اسپیس ریسرچ سنٹر ‘ سینٹ پیٹرس انجنیئرنگ کالج کے علاوہ دیگر تنظیموں کی جانب سے بھی ایوارڈس دیئے جاچکے ہیں اور اُن کی کارکردگی کی ستائش کی گئی ہے ۔ تنمائی امباٹی نے بہت ہی کم عمر میں ہندوستان کی سرکردہ شخصیتوں سے بھی ملاقات کی ہے جن میں سابق صدر جمہوریہ ہند پرتیبھا پاٹل ‘ گورنر ٹاملناڈو ڈاکٹر کے روشیا کے علاوہ دیگر اہم شخصیات شامل ہیں ۔

 

ماونٹ مرسی اسکول کی سالانہ تقریب کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 17 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : ماونٹ مرسی اسکول کا یوم سالانہ کا جشن 10 فروری کو جوش و خروش سے منایا گیا ۔ اس رنگا رنگ پروگرام میں اول تا دہم جماعت کے طلباء نے حصہ لیا ۔ اور اساتذہ کے بھر پور تعاون کے ساتھ اسے کامیاب بنایا ۔ اس پروگرام میں تفریحی پروگرام کے علاوہ مذہبی ، اخلاقی ، سماجی اور قومی جذبہ سے بھر پور پروگرام پیش کئے تھے ۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی مس صومیہ مشرا ( آئی پی ایس ) آئی جی پولیس سی آئی ڈی اور مسٹر ایم ایس محی الدین شفیع ( مشہور تلگو اداکار نیشنل ایوارڈ یافتہ ) نے یوم سالانہ کے موقع پر اسکول مینجمنٹ ، پرنسپل میم ، اساتذہ اور طلباء کی بہترین کارکردگی کی بے حد ستائش کی ۔ حاضرین میں موجود والدین نے بھی طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے اس پروگرام کو بہتر قرار دیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT