Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کم عمر بچوں کو گلے کا عارضہ، سانس لینے میں تکلیف

کم عمر بچوں کو گلے کا عارضہ، سانس لینے میں تکلیف

حیدرآباد 15 اگسٹ (سیاست نیوز) شہر میں ڈپتھیریا

Diptheri بیماری سے اس سال 17 اموات ہوچکی ہیں۔ یہ ایسی بیماری ہے جس کا ویکسین سے علاج ہوسکتا ہے۔ یہ عارضہ زیادہ تر بچوں کو لاحق ہوتا ہے۔ اس مرض کی نشانی یہ ہے کہ گلے میں درد ہوتا ہے اور سانس پھولنے لگتی ہے۔ سانس لینے میں مشکل ہوتی ہے۔ عارضہ سے دوچار افراد کے گلے میں سفید دھبہ نظر آتا ہے۔ گزشتہ چند برسوں سے اس قسم کی بیماری 18 سال سے کم عمر بچوں کو لاحق ہورہی ہے۔ گزشتہ سال اس بیماری سے 20 بچے فوت ہوئے تھے۔ سال 2014 ء میں 17 اموات ہوئی تھیں۔ حیدرآباد کے آس پاس اس مرض سے 5 بچے فوت ہوئے۔ مانع امراض ٹیکہ اندازی سے محروم بچے اس مرض سے متاثر ہورہے ہیں۔ ڈائرکٹر پبلک ہیلت ڈاکٹر وائی للیتا کماری نے کہاکہ جن مقامات پر مرض سے اموات ہوئی ہیں وہاں مانع امراض ٹیکہ اندازی مہم چلائی جائے گی۔ مرض سے متاثر مریض عام طور پر چوتھی اور پانچ خوراک پلانے پر شفا پا جاتے ہیں۔ حالیہ سروے میں بتایا گیا کہ مرض کو نظرانداز کرنے اور ویکسین سے استفادہ نہ کرنے کی وجہ سے بچوں کو یہ بیماری لاحق ہورہی ہے۔ اس بیماری سے متاثرہ بچے فیور ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں۔ تلنگانہ کے محکمہ صحت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مرض سے زیادہ تر مسلم بچے متاثر ہوئے ہیں اس کی بنیادی وجہ مانع امراض ٹیکہ اندازی کا نہ ہونا ہے۔

TOPPOPULARRECENT