Sunday , May 28 2017
Home / جرائم و حادثات / کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی

کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی

حیدرآباد۔ 9 اپریل (سیاست نیوز) کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی کا ایک گھناؤنی واقعہ رائے درگم علاقہ میں آج پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 13 سالہ لڑکی ساکن رائے درگم ویلیج کی جھونپڑیوں میں مقیم تھی جس کے والدین مزدور پیشہ ہیں، اسی علاقہ کے ساکن 40 سالہ الاویلو جو خود مزدور ہے، لڑکی کے ماں باپ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک اجنبی شخص کو جبراً لڑکی کی جھونپڑی میں بھیج کر باہر سے دروازہ مقفل کردیا۔ عصمت ریزی کے بعد نامعلوم شخص وہاں سے فرار ہوگیا۔ رائے درگم پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے لڑکی کو طبی معائنہ کیلئے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT