Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / کم عمر لڑکی کی عصمت ریڈی پر 10سال سزائے قید

کم عمر لڑکی کی عصمت ریڈی پر 10سال سزائے قید

حیدرآباد۔/24مئی، ( سیاست نیوز) کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی میں ملوث ایک شخص کو نامپلی کریمنل کورٹ نے 10 سال کی سزا سنائی۔ بتایا جاتا ہے کہ سال 2013میں چھتری ناکہ علاقہ میں دھرمیندر کمار سنگھ نے اپنے پڑوس کی ایک کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی کی تھی جس کے نتیجہ میں اسے پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ چھتری ناکہ پولیس نے ملزم کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی اور استغاثہ کی جانب سے 12 گواہوں کے بیانات عدالت میں قلمبند کئے گئے تھے۔ سرکاری وکیل شریمتی پدمجا نے اس کیس میں پیروی کرتے ہوئے ملزم دھرمیندر کمار سنگھ کو عمر قید کی سزا دینے کی عدالت سے گذارش کی تھی۔ نامپلی کریمنل کورٹ کے چوتھے میٹروپولیٹن ایڈیشنل جج نے ملزم دھرمیندر کمار سنگھ کو 10سال کی سزا سنائی۔

TOPPOPULARRECENT