Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / کم عمر لڑکی کے قتل کا واقعہ قاتل کرناٹک میں گرفتار

کم عمر لڑکی کے قتل کا واقعہ قاتل کرناٹک میں گرفتار

حیدرآباد۔ 20 اگست (سیاست نیوز) بھوانی نگر کی کم عمر لڑکی ہدیٰ بیگم کے بہیمانہ قتل میں ملوث قاتل دستگیر کو ساؤتھ زون پولیس نے کرناٹک میں گرفتار کرکے اسے حیدرآباد منتقل کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دستگیر نے کم عمر لڑکی کا قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ 12 اگست کو لاپتہ ہدیٰ بیگم کی نعش پرانے شہر کے علاقہ تالاب کٹہ امان نگر (بی) میں زیرتعمیر مکان کے سمپ سے دستیاب ہوئی تھی۔ پولیس نے مقامی سی سی ٹی وی ویڈیو فٹیج کی مدد سے دستگیر کی نشاندہی کی تھی اور اس کی گرفتاری کیلئے 6 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT