Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کنال سے متاثرہ کسانوں کا اظہار برہمی

کنال سے متاثرہ کسانوں کا اظہار برہمی

مدہول /22 نو مبر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز ) آج مدہول منڈل کے موضع چنچالہ میں گرام پنچایت میں گراما سبھا رکھی گئی جس میں چنچالہ موضع کے کثیر تعداد میں کسانوں نے شرکت کی واضح رہے کہ ہائی کنال جو کہ چنچالہ ، مدہول ، ونکٹ پور مواضعات سے گزررہی ہے ان تین مواضعات کے جملہ 70 ایکٹر اراضی متا ثر ہورہی ہے جس کی وجہ سے تحصیلدار سی دتو مدہول اور مقامی سرپنج چنچالہ ستیا نے آج گراما سبھا منعقد کر کے تحصیلدار سے مطالبہ کیا کہ ہائی کنال میں جن مواضعات کی زمین متا ثر ہورہی ہے ایسے کسانوں کو فی ایکٹر 5 لا کھ روپئے معاوضہ دیا جائے تحصیلدار مدہول سی دتو نے خطاب کر تے ہوئے کسانوں سے کہاکہ آر آر ایکٹ کے تحت اور دیگر مختلف ترقیاتی کا موں کیلئے گورنمنٹ اگر سرکاری اراضی کسانوں کو فراہم کر تی ہے تو ایسے موقعوں پر وہ زمین واپس بھی لے سکتی ہے انہوں نے کہاکہ چنچالہ کے کسانوں کو 3.5 لا کھ روپئے فی ایکٹر کے حساب سے دیئے جائینگے جس پر کسانوں نے ناراضگی کا اظہار کیا اور وہ 5 لا کھ کے مطالبہ پر ہی اڑے رہے جس کی وجہ سے گرام سبھا ملتوی کر دی گئی اور بہت جلد اور ایک گرام سبھا رکھ کر کسانوں سے اس تعلق سے بات کی جائے گی انہوں نے کہاکہ 3.5 لا کھ روپئے تک تحصیلدار مدہول کی طرف سے دینے کی بات کہی گئی انہوں نے کہاکہ پھر اس کے بعد آر ڈی او بھینسہ پھر اس کے بعد فائل ضلع کلکٹر تک جائے گی تب جا کر کسانوں کو کتنا معاوضہ دینا اس کی حد مقرر کی جائے گی اس موقع پر وینکٹ رمنا پنچا یت سکریٹری کے علاوہ ایم پی ٹی سی چنچالہ کے علاوہ دیگر کسانوں کی تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT